استغفارکی برکتیں

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

استغفارکی برکتیں


===========
سورہ ہود میں ہے کہ ہود علیہ السلام نے اپنی قوم کو خطاب کرکے فرمایا: ’’اور اے میری قوم کے لوگو! اپنے رب سے معافی مانگو، پھر اس کی طرف پلٹو، وہ تم پر آسمان سے خوب بارش برسا ئے گا اور تمہاری موجو دہ قوت پر مزید قوت کااضا فہ کرے گا‘‘۔ (سورہ ہود آیت 53)
خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ بھی اسی سورہ ہود میں اہل مکہ کو مخاطب کر کے یہ بات فرمائی گئی :’’اور یہ کہ اپنے ر ب سے معافی چاہو، پھر اس کی طرف پلٹ آؤ تو وہ ایک مقررہ وقت تک تم کو اچھا سامانِ زندگی عطا کردے گا‘‘۔ ( سورہ ہود آیت 3)
حدیث میں آتا ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے لوگوں سے فرمایا کہ ’’ایک کلمہ ہے جس کے تم قائل ہو جاؤ تو عرب وعجم کے ما لک بنا دیے جاؤ گے‘‘۔ (طبرانی وا بن سعد)
قرآن مجید کی اسی ہدا یت پر عمل کرتے ہوئے ایک مرتبہ قحط کے موقع پر سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ بارش کی دعا کرنے کے لیے نکلے اور صرف استغفار پر اکتفا فرمایا۔ لوگوںنے عرض کیا: امیر المومنین! آپ نے بارش کے لیے تودعا کی ہی نہیں۔ فرمایا: میں نے آسمان کے ان دروازوں کوکھٹکھٹا دیا ہے جہاںسے بارش نازل ہوتی ہے، اور پھر سورہ نوح کی یہ آیات بینات لوگوں کو پڑھ کر سنائیں۔ (ابن جریر،ابن کثیر)
Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments