Hadith: Duaa جو بندہ چاہتا ہے کے اس کی دعاء قبول ہو ؟

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Hadith: Duaa جو بندہ چاہتا ہے کے اس کی دعاء قبول ہو ؟

جو بندہ چاہتا ہے کے اس کی دعاء قبول ہو ؟ تو اسے چایے کے وہ اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کے لیے دعاء کرے ..پھر الله کے فریشتیہ اس کے لیےدعاء کریں گے .... اور جس کے لیے الله کے فرشتے دعاء کریں وہ ضرور قبول ھو گی انشاء الله .....جب کوئی دعاء کے لیئے کہے تو اسے رسمی طور پر حامی نہ بھرو بلکہ حق ادا کرو اس کے لیئے دعائیں کرو تنہائی میںَ

حدیث: حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص اپنے بھائی کیلئے غائبانہ دعاء کرتا ہے تو فرشتے آمین کہتے ہیں اور ..کہتے ہیں کہ تجھے بھی یہ نصیب ہو۔سنن ابو داؤد جلد 1 حدیث 1521 صحیح..........
حضرت سلمان رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛

...
یقینا تمھارا رب بہت حیا کرنے والا کرم والا ہے، وہ اپنے بندے سے حیا کرتا ہے کہ جب وہ اپنے ہاتھ اس کی طرف اٹھائے تو وہ انھیں خالی لوٹا دے۔
...
صحیح ابوداوُد؛ 1488۔ ابن ماجہ؛ 3865،1465۔ ترمذی؛ 3556۔ حاکم؛ 497/1۔ الترمذی؛ 2819

اسے نسائی کے علاوہ چاروں نے بیان کیا اور حاکم نے صحیح کہا ہے

فوائد؛
اللہ تعالی بہت حیا کرنے والا ہے۔ حیا اللہ تعالی کی صفت میں سے ایک صفت ہے، اس پر ایمان لانا ضروری ہے اس کی تاویل کرنا یا اسے مجاز قرار دینا درست نہیں، حیا یعنی شرم کا مفہوم ہر شخص سمجھتا ہے البتہ اللہ تعالی کی حیا کی تفصیلی کیفیت ہم نہیں جانتے اللہ تعالی کی حیا اسی طرح ہے جیسے اس کی شان کے لائق ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments