Haidth: اللہ تعالی بندے کے گناہوں کے متعلق فرمائیںگے

Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Haidth: اللہ تعالی بندے کے گناہوں کے متعلق فرمائیںگے


 
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالی بندے کے گناہوں کے متعلق فرمائیںگے پہلے ان کے چهوٹے چهوٹے گناه اس پر ظاہر کرو اور بڑے بڑے گناه چهوڑ دو, پهر اس کو کہا جاۓگا کیا تو ان میں سے کسی چیز کا انکار کرتا ہے؟ 
وه بڑے بڑے گناہوں کے ڈر سے اقرار کرےگا اور کہےگا نہیں,
... تب اللہ تعالی فرمائیں گے ہم تیرے ہر گناه کو نیکی سے بدلتے ہیں, وه بنده کہےگا یارب! میں نے کچھ بڑے بڑے گناه بهی کیۓ تهے، جو یہاں نظر نہیں آرہے, اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر ہنسے کہ آپ کی ڈاڑھ مبارک ظاہر ہوگئ,
»السنن الکبری للبیہقی، الحدیث:١٠/١٩٠الاسماءوالصفات، لہ،الحديث:٥٤«


عباس بن مرداس اسلمی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفہ کی رات اپنی امت کیلۓ مغفرت کی دعا مانگی اور خوب مانگی,
اللہ تعالی نے جواب مرحمت فرمایا کہ میں نے دعاقبول کرلی،مگر جس نے ظلم کیا,
حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی یااللہ تو اس پر قادر ہے کہ مظلوم کو ظالم کی طرف سے خیر عطا کرکے خوش کردے اور ظالم کو بخش دے, لیکن اس رات کوئی جواب نہ آیا,
جب مزدلفہ کی صبح ہوئی تو آپ نے پهر دعا کی تو اللہ نے قبول فرمالی کہ میں نے اس کو بهی بخش دیا,
تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکراۓ , 
بعض اصحاب رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچها یارسول اللہ !
آپ ایسی گهڑی میں مسکراۓ ہیں، جس میں آپ کے مسکرانے کی عادت نہیں تهی؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میں اللہ کے دشمن ابلیس کی وجہ سے مسکرایا ہوں، اسے جب معلوم ہوا کہ اللہ نے میری امت کی بخشش کی دعا قبول کرلی ہے تو وه ہلاکت ہلاکت پکارنے لگا اور اپنے سر پر خاک ڈالنے لگا,
»مسنداحمد الحديث:٤/١٥,الدرالمنثور، الحديث:١/٢٣٠، التمہيد لابن عبدالبر،الحديث:١/١٢٣«

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments